Placeholder image

چیئرمین ایف بی آر کو شکایت کریں

چیئرمین ایف بی آر کو شکایت کریں

چیئرمین ایف  بی آر کے سامنے ایف بی آر ایکٹ 2007ء کے سیکشن 7 کے تحت پیش ہونا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مقصد ٹیکس گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ذریعے  اپنی محصولات کی خدمات کو  مضبوط بنانا ہے۔ ایف بی آر ایکٹ 2007ء  کے سیکشن 7 کے تحت  براہ راست  شکایات  کی وصولی  
کا نظام بنایا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کو یہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ آن لائن اپنی پیشگی شکایت جمع کروائے۔ اس کے بعد شکایت کی ہارڈ کاپی متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ ایف بی آر کو  بھیجی جا سکتی ہے۔

ان انتظامات کے تحت کوئی بھی فرد  چیئرمین ایف بی آر کے سامنے مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر شکایت لے کر جا سکتا ہے:

  1. مالی قوانین پر عملدرآمد کے حوالےسے  کیا گیا کوئی اقدام
  2. وفاقی حکومت کی طرف سے کسی نوٹیفکیشن کا اجراء
  3. بورڈ کے کسی افسر یا ملازم کی طرف سے بدانتظامی، کرپشن یا خراب رویئے کی شکایت
  4. کسی انتظامی عمل کی وجہ سے غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ

سیکشن 7 ایسے شکایت کنندگان پر لاگو نہیں ہو گا جن کی شکایات کا موجودہ قوانین میں حل موجود ہے۔ یہ سیکشن صرف ان شکایات کے بارے میں ہے جن کے ازالے کے لیے کوئی ایپلٹ فورم موجود نہیں۔

شکایت بمعہ منسلکہ جات ہارڈ کاپی کی صورت میں مندرجہ ذیل پتے پر بھیجی جا سکتی ہے:

چیئرمین ایف بی آر

تیسری منزل، ایف بی آر ہاؤس،

شاہراہ دستور، جی فائیو، اسلام آباد

ممبر تعلقات عامہ(ٹیکس گزاروں کی تعلیم اور سہولت کا ونگ)  کو بھی ایف بی آر ایکٹ 2007ء کے سیکشن 7 کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ای میل: helpline@fbr.gov.pk

فون:9204379-051

فیکس:9207172-051