Placeholder image

جاری کی گئی پیشگی رولنگ

جاری کی گئی پیشگی رولنگ

نمبرشمار

سوال

رولنگ

اجراء کی تاریخ

اے آر 1

مقامی کمپنی کےساتھ انضمام کی بدولت غیر مقیم فرد کو ملنے والے 50 ملین روپے پر پاکستان میں ٹیکس عائد ہو گا کہ نہیں؟

غیر  مقیم فرد کی طرف سے انضمام اور درخواست گزار کی طرف سے  نئی کمپنی کے ساتھ بینک آپریشنز کی منتقلی پاکستان میں ہو رہی ہے، نیز یہ درخواست گزار کی پاکستان میں آمدن ہے لہٰذا اس پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس لاگو ہو گا۔

1-12-2004

اے آر 2

کیا غیر مقیم کمپنی کی طرف سے  سیسمک ڈیٹا سروسزکی فراہمی پر ملنے والی آمدن پر پاکستان میں ٹیکس لگے گا یا نہیں ؟

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 6 کے تحت کیونکہ غیر مقیم نے سیسمک ڈیٹا سروسز پاکستان میں فراہم کی ہیں اور پاکستان سے آمدن کمائی ہے اس لیے اسے "کاروباری آمدن " شمار کرتے ہوئے  اس پر پاکستان میں ٹیکس لاگو ہو گا۔

05-01-2005

اے آر3

غیر مقیم فرد کی طرف سے کیپیٹل اکاؤنٹ کی اضافی رقم کو پاکستانی روپے میں تبدیل کروانے پر ہونے والے نقصان کی صورت میں سٹیٹ بینک کی طرف سے ازالے کے طور پر ملنے ولے 373 ملین روپے پر کیا پاکستان میں ٹیکس لگے گا؟

غیر مقیم فرد کی طرف سے کیپیٹل اکاؤنٹ کی اضافی رقم کو پاکستانی روپے میں تبدیل کروانے پر ہونے والے نقصان کی صورت میں سٹیٹ بینک کی طرف سے ازالے کے طور پر ملنے ولے 373 ملین روپے پر پاکستان میں ٹیکس نہیں لگے گا۔

27-4-2005

اے آر4

ایک ایسا غیر مقیم فرد جس کا پاکستان میں مستقل کاروبار نہیں ہے، کیا اس کی آمدن پر پاکستان میں ٹیکس لگے گا؟

غیر مقیم فرد کی  پاکستان میں کمائی گئی آمدن پر ٹیکس لگے گا، چاہے یہاں اس کا مستقل کاروبار ہو یا نہ ہو۔ تاہم ان دونوں صورتوں میں ٹیکس کا نفاذ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 153 کے تحت مختلف ہو گا۔

31-5-2005

اے آر5

کیا اوورسیز   پرائیویٹ انویسٹمنٹ کاروپوریشنن کی طرف سے  ایمرجنگ مارکیٹس کنسلٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی دی گئی کریڈٹ فیسلیٹی پر   پاکستان میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت انکم ٹیکس یا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا؟

کیا اوورسیز   پرائیویٹ انویسٹمنٹ کاروپوریشنن کی طرف سے  ایمرجنگ مارکیٹس کنسلٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی دی گئی کریڈٹ فیسلیٹی پر    انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 152 کے تحت  پاکستان  میں انکم ٹیکس اور  ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔

(یہ ایک مخصوص کیس سے متعلق دی گئی رولنگ ہے جو کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین سرمایہ کاری کے معاہدے سے تعلق رکھتی ہے)

23-1-2006

اے آر6

ٹیلکورڈیا اور پاکستان ایم این پی ڈیٹا بیس کے مابین 14 نومبر 2005ء کو ہونے والے معاہدے کے تحت  ٹیلکورڈیا کی آمدن پر سیکشن 153(1) کے تحت 6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس  عائد ہو گااور سیکشن 153(7) کے تحت  یہ ٹیکس حتمی ہے

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کا ذیلی سیکشن 7 ختم کیا جا چکا ہے۔

 

اے آر7

پی سی اے میں  اگر  کاروباری دلچسپی ہو تو کیا اسے غیر منقولہ جائیداد تصور کیا جائے گا؟

ٹیکس گزار کے ماتحت  پی سی اے میں  کاروباری  دلچسپی  غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے۔ اس کے بجائے یہ غیر مادی  اثاثے میں شمار  ہو گی اور اس کا احاطہ  سیکشن 24 کے ذیلی سیکشن 11 اور سیکشن 2 کے ذیلی سیکشن 30 میں کیا گیا ہے۔

3-2-2009

اے آر8

(1)ڈی ایچ ایل آپریشنز  کی صورت میں ملنے والی نیٹ ورک فیس  پر پاکستان میں ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

(2) ڈی ایچ ایل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی طرف سے ڈی ایچ ایل آپریشنز بی وی  کو  ادا کی گئی نیٹ ورک فیس  پر پاکستان میں ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

(3)منسلکہ 1 میں دیئے گئے حسابات کے مطابق  ڈی ایچ ایل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے لیے قابل اجازت  لاگت ہے۔

(1)نیٹ ورک فیس  لاگت نہیں ہے بلکہ پاکستان میں کمائی گئی آمدن ہے جس پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

 

(2)نیٹ ورک فیس پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا، تاہم یہ ڈی ایچ ایل بی وی کی پاکستان میں  حتمی ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہو گا۔

 

(3) ایسی نیٹ ورک فیس جو کہ اخراجات کے زمرے میں نہیں آتی اسے ڈی ایچ ایل کی لاگت تصور نہیں کیا جائے گا۔

3-2-2009

اے آر9

کیا ایک امریکی کارپوریشن ( میڈیا کارپوریشن  یو ایس اے، لمیٹڈ کمپنی) کو  دوہرے ٹیکس سے بچنے کے  پاکستانی اور امریکی حکومتوں کے مابین معاہدے کے تحت تحفظ ملے گا(یعنی اسے اپنی رہائش کے ملک امریکہ میں ہی صرف ٹیکس ادا کرنا پڑے)؟ اس نے بنیادی ٹیلی ویژن خدمات ایک پاکستانی کمپنی کو فراہم کی ہیں۔

پاکستانی کمپنی کو بنیادی ٹیلی ویژن خدمات فراہم کرنے والی امریکی کارپوریشن پر دوہرے ٹیکس سےبچنے کے معاہدے کے تحت  ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

3-2-2009

اے آر10

اے۔ میسرز ایکسلریٹ انرجی  کا پاکستان میں مستقل کاروبار نہیں، کیا انہیں  پاکستان میں ٹیکس ادا کرنا ہو گا، اور

بی۔ اگر  اس پر  ٹیکس لاگو ہونا ہے تو کیا   ٹیکس کے مقامی قوانین یعنی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء اور پاکستان و یو اے ای کے مابین دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے کے تحت اس پر شپنگ سے ہونے والی  آمدن پر ٹیکس لگے گا؟

جی ہاں، میسرز ایکسلریٹ انرجی کو پاکستان میں ٹیکس ادا کرنا ہو گا، ٹیکس کا پاکستان میں مستقل کاروبار ہونے یا نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

شپنگ سے ہونے والی آمدن انکم ٹیکس آرڈیننس اور پاکستان و یو اے  ای کے مابین معاہدے کی رو سے  قابل ٹیکس آمدن نہیں ہے کیونکہ کمپنی انٹرنیشنل ٹریفک میں شریک نہیں ہے، تاہم  کشتیوں کی لیز سے ہونے والی کمائی  رائلٹی ہے اور وہ معاہدے کے آرٹیکل 12 کے تحت پاکستان میں قابل ٹیکس ہو گی۔

20-4-2018