ایڈوانس رولنگ کے طریقہ ہائے کار
ایڈوانس رولنگ کا تعارف اور طریقہ ہائے کار
غیر مقیم افراد پر انکم ٹیکس کی ذمہ داری کے تعین کے حوالے سے کسی ابہام یا تنازعے سے بچنے کے لیے قانون میں ایڈوانس رولنگ کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے جو کہ سیکشن 206 اے کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کا حصہ بنا اور یکم جولائی 2003ء سے نافذ العمل ہے۔ اس سہولت کے ذریعے غیر مقیم افراد انکم ٹیکس کے تعین کے حوالے سے بعد میں پیدا ہونے والے مسائل پر پیشگی رولنگ حاصل کر سکتے ہیں جو کہ بعد میں بھی
نافذ العمل رہے گی۔ اس طرح سے وقت کے ضیاع اور مہنگے قانونی تنازعات سے بچا جا سکتا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ کسی غیر مقیم فرد کی طرف سے ذاتی حیثیت میں یا کسی مقیم فرد کے ساتھ مل کر کیے گئے
لین دین یا مجوزہ لین دین پر ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے کیے گئے قانونی سوال کا جواب دے۔
پیشگی رولنگ کے حوالےسے تفصیلی طریقہ ہائے کارانکم ٹیکس رولز 2002ء میں رول 231 اے اور 231 بی کی صورت میں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں ایک فارم بھی رول 231 بی میں موجود ہے، اس میں درکار معلومات
اور درکار دستاویزات کی تفصیل بھی موجود ہے۔
پیشگی رولنگ کمیٹی کن افراد پر مشتمل ہو گی
پیشگی رولنگ کی درخواست پر غور اور فیصلہ ایک کمیٹی کرتی ہے جس کا سربراہ ایف بی آر کا چیئرمین ہوتا ہے، درخواست پر فیصلہ درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا تفصیلی موقع فراہم کرنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر(براہ راست ٹیکسز) فیڈرل بورڈ آف ریونیواور ایڈیشنل سیکرٹری لاء جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس ڈویژن شامل ہوتے ہیں۔
طریقہ کار
درخواست گزار مجوزہ فارم اور طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے پیشگی رولنگ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
پیشگی رولنگ کے لیے درخواست مجوزہ فارم پر ذاتی حیثیت میں یا کسی مجاز نمائندے کے ذریعے سیکرٹری انٹرنیشنل ٹیکسز آپریشنز( کمرہ نمبر 424، چھٹی منزل، ایف بی آر ہاؤس، شاہراہ دستور، اسلام آباد) کو دینا ہو گی۔
درخواست بمع منسلکہ جات A4 سائز کے سفید کاغذ وں پر ایک طرف ٹائپ کی جا سکتی ہے، چاروں طرف کم از کم 30 ملی میٹر کا مارجن رکھنا ہو گا، درخواست اور دستاویزات کا انڈیکس بنایا جا سکتا ہے۔ متعلقہ دستاویزات کی پڑھے جانے کے قابل فوٹو کاپیاں ساتھ لگائی جا سکتی ہیں۔
مجوزہ درخواست فارم میں لازمی قرار دی گئی معلومات والے خانے خالی نہ چھوڑیں۔ اگر معلومات درست اور مکمل ہوں گی تو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی۔
جس قانونی سوال پر پیشگی رولنگ درکار ہو اسے درخواست میں ٹیکسٹ باکس کے ذریعے واضح طور پر درج کیا جا سکتا ہے۔
درخواست پر دستخط
درخواست، اس کی تصدیق، منسلکہ جات، بیانات اور اس کے ساتھ لف ہونے والی دستاویزات پر کسی مجاز فرد کے دستخط لازم ہیں۔ اگر درخواست اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کرنے والا شخص اس کا مجاز ہونے کا دعویٰ کرے تو درخواست کے ساتھ اس کا مختار نامہ بھی لگانا ہو گا۔
مجاز نمائندہ
درخواست گزار کو اختیار ہے کہ وہ پیشگی رولنگ کی کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے یا تو ذاتی حیثیت میں پیش ہو یا پھر کسی مجاز نمائندے کے ذریعے موقف پیش کرے۔ اگر درخواست گزار کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کسی اور کو اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہے تو پھر اس شخص کے تقرر کی دستاویز بھی درخواست کے ساتھ لگانا ہو گی۔
فیس کی ادائیگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے پیشگی رولنگ حاصل کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
درخواست کی واپسی
رولنگ جاری ہونے سے پہلے کسی بھی وقت درخواست واپس لی جا سکتی ہے۔
پیشگی رولنگ کے فوائد
اس سے غیر مقیم افراد کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کے معاملات کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی کر لیں۔
اس سے غیر مقیم افراد کے مقامی شراکت داروں کو پتہ چلتا ہے کہ ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس میں ان کا حصہ کتنا ہو گا۔
ٹیکس کے تعین کے حوالے سے معاملات یقینی ہو جاتے ہیں۔
لمبی اور مہنگی قانونی جنگ سے بچا جا سکتا ہے
یہ سستی، تیز رفتار اور مستقل ہے۔
پیشگی رولنگ کون حاصل کر سکتا ہے ؟