Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR signs MoU with Board of Revenue Punjab for sharing of data

In line with the vision of the Prime Minister to improve transparency in the tax collection system, Federal Board of Revenue has achieved another milestone by signing an MoU with the Board of Revenue, Punjab. Under the MoU, Board of Revenue, Punjab will share the data with Federal Board of Revenue which includes E-Stamps on a number of transactions and land ownership data.
 
FBR has been making consistent efforts to acquire third party data by linking its IT Systems with such parties to broaden tax base and to improve the transparency in the collection system.
 

ایف بی آر اور بورڈ آف ریوینیو پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک میں ٹیکس وصولی نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اسی سلسلے میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس میں متعدد لین دین یا ٹرانزیکشنز سے متعلق ای سٹامپ اور اراضی کی ملکیت کا ڈیٹا بھی شامل ہو گا۔

ایف بی آر کی بھرپور کوشش ہے کہ تیسرے فریق  یا تھرڈ پارٹی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سسٹمز کو ان فریقوں کے سسٹمز کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ٹیکس دائرہ وسیع ہو اور وصولی  کے نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔ 


 
 
 
Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Oct 17, 2020