Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR issues instructions to facilitate granting of extensions in filing of IT Returns

Federal Board of Revenue (FBR) has clarified that no further general extension in date will be granted to file annual Income Tax returns after last date i.e. 8th December. However, while clarifying its earlier circular issued on 4th December and upon requests received from Pakistan Tax Bar, various Chambers of Commerce & Industry, trade bodies and sections of media to extend the last date for filing income tax returns, FBR has facilitate the taxpayers’ by issuing directions to all IR Field Formations to establish Help Desks to receive manual requests for extension in filing tax returns.

FBR has further clarified that one request for extension addressed to Chief Commissioner Inland Revenue concerned could cover multiple taxpayers’ provided it contains taxpayers’ names, their CNIC/NTN and identification of jurisdiction. FBR has clarified that option for filing of online request would remain available. All Chief Commissioners have been directed to grant extensions generously and submit a report on total extension requests received and granted by Chief Commissioner to FBR Headquarters by December 10, 2020.

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایات جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تا ہم اپنے  4 دسمبر کے جاری کردہ سرکلر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اور پاکستان ٹیکس بار، مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تجارتی باڈیز اور میڈیا کی انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستوں کے پیش نظر  ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے متعلقہ درخواستیں وصول کرنے کے لئے ہیلپ ڈیسک تشکیل دیں۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر کوموصول ہونے والی تاریخ میں توسیع سے متعلق ایک درخواست کے ذریعے کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی بشرطیکہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندھی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کے لئے آن لائن درخواست بھی قابل قبول ہو گی۔چیف کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے سے متعلقہ تاریخ میں توسیع کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں اور کل موصول ہونے والی درخواستوں اور توسیع دینے پر مبنی رپورٹ 10 دسمبر تک ہیڈکوارٹر ارسال کریں۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Dec 07, 2020