Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

E-Commerce Automated Clearance System Developed by FBR

To promote Business to Consumer e-Commerce exports in Pakistan, Pakistan Customs has developed an e-Commerce automated clearance facility in collaboration with Sate Bank of Pakistan, Ministry of Commerce and e-commerce operators. The new system will facilitate the e-Commerce trade and document the e-Commerce exports from Pakistan. The system allows commercial banks to register e-Commerce traders in WeBOC system of Pakistan Customs. Under the SBP regulatory framework for B2C e-Commerce exports, the exporters shall export their e-Commerce consignments without the requirement of E-Form up to USD 5000 per consignment. The shipments shall be made through courier companies registered with Pakistan Customs who shall file the Goods Declaration in WeBOC system on behalf of exporters. Each individual consignment shall be identified on the basis of unique HAWB number. The details of export shipments shall be accessible to banks in the e-Commerce profile of the exporters in the system after the export of goods from Pakistan. The exporter shall be required to ensure realization of export proceeds within 60 days from the date of shipment. The export proceed shall be received from abroad by commercial banks, through banking channel or international payment scheme/gateway, either in foreign currency or in Pakistani Rupee from Non-Resident Rupee Account Repatriable. Various MIS reports have been provided in the system to State Bank of Pakistan and Commercial Banks for settlement of Export realization and fulfillment of other regulatory requirements.

  The e-Commerce operators have lauded the initiative that will remove the difficulties faced by SME sector in exporting their goods thus playing an effective role in improving country’s rating in the Ease of Doing Business index. Training sessions have been conducted by Pakistan Customs in collaboration with State Bank of Pakistan and Ministry of Commerce.

 

ای کامرس کلیرنس  کے خود کار نظام کا اجراء

 پاکستان کے کاروباری اداروں سے صارفین کو ای کامرس برآمدات کے فروغ کے لئے پاکستان کسٹمز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت کامرس اور ای کامرس آپریٹرز کے اشتراک سے ای کامرس کلیئرنس کے خود کار نظام کا اجراء کر دیا ہے۔ اس نئے سسٹم کی بدولت ای کامرس تجارت اور پاکستان سے ای کامرس کی برآمدات کو باقاعدہ دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ اس سسٹم کے ذریعے کمرشل بینک پاکستان کسٹمز کے وئی بوک سسٹم میں ای کامرس کے تاجروں کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ کاروباری اداروں سے صارفین کو ای کامرس برآمدات کے لئے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت برآمد کنندگان اپنی ای کامرس کنسائنمنٹس برآمد کر سکیں گے اور اس پر 5000 ڈالر فی کنسائنمنٹ تک کے ای فارم کی شرط عائد نہیں ہو گی۔ یہ شپمنٹس پاکستان کسٹمز میں رجسٹرڈ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے بھجوائی جائیں گی جو برآمد کنندگان کے نمائندے کے حیثیت سے وئی بوک سسٹم میں گڈز ڈیکلریشن جمع کرائیں گے۔ ہر کنسائنمنٹ کی نشاندہی کے لئے ایک منفرد ایچ اے ڈبلیو بی نمبر مخصوص ہو گا۔ برآمدی شپمنٹس کی تفصیلات پاکستان سے اشیاء کی برآمد کے بعد سسٹم میں برآمد کنندگان کے ای کامرس پروفائل میں بینکوں کے لئے دستیاب ہوں گی۔ برآمد کنندہ کو شپمنٹ کی تاریخ سے 60 دن کے اندر برآمدی کارروائی کی تکمیل یقینی بنانا ہو گی۔ برآمدی رقم کی ادائیگی بیرون ملک سے کمرشل بینکوں کو بینکنگ چینل یا انٹرنیشنل پے منٹ سکیم/ گیٹ وے کے ذریعے غیرملکی کرنسی میں یا غیرمقیم افراد کے روپیہ اکاؤنٹ سے پاکستانی روپوں میں ہو گی۔ برآمدی کارروائی کی تکمیل اور دیگر ریگولیٹری شرائط کی بجاآوری کے لئے سسٹم میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے لئے مختلف ایم آئی ایس رپورٹیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

ای کامرس کے برآمد کنندگان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جس کی بدولت چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لئے اپنی مصنوعات کی برآمد میں درپیش مشکلات دور ہو جائیں گی جو کاروبار کی آسانی کے انڈکس میں پاکستان کی ریٹنگ بہتر بنانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کسٹمز نے اسٹیٹ بینک اور وزارت کامرس کے اشتراک سے اس سلسلے میں تربیتی سیشنز کا اہتمام بھی کیا ہے۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Nov 13, 2020