Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

British High Commission's Development Director meets Chairman FBR

British High Commission's Development Director, Jo Moir, met Chairman FBR, Mr. Asim Ahmad, along with Economic Practice team to discuss continued cooperation with FBR through the Revenue Mobilisation, Investment and Trade (REMIT) Programme.
During the meeting, various areas of cooperation were discussed including sales tax harmonisation, track and trace, POS, land borders for trade facilitation, support on international taxation, taxpayers’ facilitation and data integration for tax compliance.  
Jo Moir pointed out importance of revenue mobilisation for effective public service delivery. Chairman FBR Mr. Asim Ahmad appreciated the support that REMIT has provided and committed continued cooperation in future. 
 
چیئرمین ایف بی آر سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات
 
 برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے منگل کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (ریمیٹ) پروگرام کے ذریعے ایف بی آر کے ساتھ مسلسل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سیلز ٹیکس کی ہم آہنگی، ٹریک اینڈ ٹریس، پی او ایس، تجارتی سہولت کے لیے زمینی سرحدوں کا استعمال، انٹرنیشنل ٹیکسیشن میں معاونت، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس کی تعمیل کے لیے ڈیٹا انٹیگریشن شامل ہیں۔
جو موئیر نے موثر پبلک سروس ڈیلیوری کیلۓ  ریونیو موبلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے (ریمیٹ) کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
Mar 07, 2023