Placeholder image

ٹریول گائیڈ

گرین چینل

گرین چینل، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے ، سے مراد کسٹمز کے تکلفات کے بغیر داخل ہونا ہے۔ یہ ایسے مسافروں کے لیے ہے جن کے پاس  ممنوعہ اشیاء نہ ہوں نیز یہ کہ وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ حد سے زائد نہ ہوں،

کسٹمز حکام کو یہ اختیار ہے کہ وہ گرین چینل استعمال کرنے والے کسی بھی مسافر سے سامان کی سکیننگ کروانے یا سامان کی تلاشی کا کہہ سکتے ہیں۔ گرین چینل کے  غلط استعمال کو روکنے کے لیے یہ عالمی طور پر استعمال ہونے والا طریقہ ہے۔

اگر آپ کوئی کسٹم اہلکار ایسا کرنے کے لیے کہے تو آپ برائے مہربانی یہ سمجھیں کہ آپ کو  اندازے سے اس کے لیے چنا گیا ہے یا کسٹم حکام کو کوئی خطرہ محسوس ہوا ہے، اس لیے آپ سے التماس کی جاتی ہے کہ اس صورتحال میں کسٹم حکام سے تعاون کریں۔

اگر گرین چینل سے گزرنے والے مسافر سے ممنوعہ یا اسی اشیاء برآمد ہوئیں جن پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہو تو انہیں سزاء ، جرمانہ ہو سکتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ  وہ اشیاء بھی قبضے میں لی جا سکتی ہیں۔