Placeholder image

انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن

انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی

رجسٹریشن کے دوران  استعمال ہونے والی دستاویزات، معلومات یا ڈیٹا میں کسی تبدیلی یا غلطی کی صورت میں انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

کسی بھی شخص کو رجسٹریشن میں تبدیلی کے لیے IRIS میں  متعلقہ حصوں کو تبدیل کرنے کے لیےتبدیلی کا فارم جمع کروانا ہو گا۔ کمشنر تبدیلی کے فارم کا جائزہ اور درکار معلومات کے حصول کے بعد  تبدیلی کی اجازت دے گا یا اسے مسترد کر دے گا۔

تبدیلی کے بارے میں فیصلے کے 30 دن کے اندر اندر چیف کمشنر کے سامنے پیش ہونے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ چیف کمشنر  پیشی کے موقع پر دی گئی درخواست کے اہم نکات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔