Placeholder image

انکم ٹیکس کاگوشوارہ جمع کروائیں

انکم ٹیکس گوشواروں پر نظرثانی

کسی بھی انکم ٹیکس کے گوشوارے کو  کسی غلطی یا  غلط بیان کا پتہ چلنے کے بعد 5 سال کے اندر اندر درست کیا جا سکتا ہے۔

جمع شدہ انکم ٹیکس گوشوارے  میں تبدیلی کے لیے  IRIS میں نظرثانی کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ درخواست کی منظوری کے بعد IRIS میں دوبارہ انکم ٹیکس فائل کر سکتے ہیں۔

ویلتھ سٹیٹمنٹ پر نظرثانی

IRIS میں ویلتھ سٹیٹمنٹ( اثاثوں اور مالی واجبات کا بیان) پر نظرثانی انکم ٹیکس آرڈیننس  کے سیکشن 122 سب سیکشن 9 کے تحت وصولی کا نوٹس موصول ہونے سے پہلےبغیرکسی درخواست کے کی جا سکتی ہے۔