Placeholder image

انکم ٹیکس کاگوشوارہ جمع کروائیں

سیلز ٹیکس کے گوشوارے کی درجہ بندی

ٹیکس گزاروں کی مختلف درجہ بندی کے لیے ماہانہ، سہ ماہی یا سالانہ  ریفنڈز مجوزہ  فارمیٹ پر مندرجہ ذیل طریقوں سے جمع کروایا جا سکتا ہے:

ماہانہ گوشوارہ

ایک رجسٹرڈ فرد باقاعدہ طریقہ کار کے تحت  ماہانہ گوشوارے کا منسلکہ سی  جس مہینے میں سپلائز کی گئی ہوں اس کے بعد والے مہینے کی 10 تاریخ کوادائیگیاں 15 تاریخ اور گوشوارے 18 تاریخ کو جمع کروائے گا، یہ  ادائیگیاں نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں میں جمع کروائی جائیں گی۔ مندرجہ ذیل میں دی گئی درجوں کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر گوشوارے جمع کروانے کا طریقہ کار الگ سے دیا گیا ہے۔

سہ ماہی گوشوارہ

صرف سی این جی کی کیٹیگری میں آنے والے  ٹیکس گزار  سہ ماہی بنیادوں پر گوشوارےجمع  کروائیں گے۔

سالانہ گوشوارہ

کوئی بھی مینوفیکچرر کسی بھی مالیاتی سال کا سیلز ٹیکس کا گوشوارہ اگلے سال 30 ستمبر تک جمع کروانے کا پابند ہے۔

حتمی گوشوارہ

اگر کوئی شخص رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے درخواست دیتا ہے تو اسے اس سے پہلے  متعلقہ علاقے کے کمشنر کو حتمی گوشوارہ جمع کروانا ہو گا، اس کے لیے وقت کا تعین بھی کمشنر ہی کرے گا۔