Placeholder image

ٹریول گائیڈ

اشیاء کے بارے میں ضوابط

ایسی اشیاء جو کاروباری مقدار میں لائی جائیں انہیں ان اشیاء کی مالیت کے 30 فیصد کے برابر جرمانے یا لاگو ہونے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد چھوڑا جائے گا۔

کاروباری مقدار

ایسی اشیاء جو ذاتی یا کسی سے تحفے میں ملی ہوئی نہ ہوں بلکہ انہیں کاروباری مقاصد اور منافع کمانے کے لیے استعمال کیا جانا ہو۔

ممنوعہ اشیاء

ممنوعہ اشیاء سے مراد ایسی اشیاء ہیں جنہیں کسی بھی حالت میں پاکستان درآمد کیا جا سکتاہے نہ ہی پاکستان سے برآمد کیا جا سکتا ہے، اس کا مقصد  معاشرے، صحت اور ماحول کو بچانا ہے۔

محدود اشیاء

اس سے مراد ایسی اشیاء ہیں جنہیں پاکستان سے برآمد یا پاکستان میں درآمد کرنے کے لیے مخصوص سرٹیفکیشن، حالات، لائسنس یا اجازت کی ضرورت ہوتی ہے، ان پر مخصوص پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔  کچھ عام اشیاء جو ممنوعہ یا محدود کے زمرے میں آتی ہیں جنہیں پاکستان سے برآمد کیا جا سکتا ہے نہ ہی پاکستان درآمد کیا جا سکتا ہے ان کی فہرست  سامان کے قواعد میں دیکھی جا سکتی ہے۔