Placeholder image

ٹیکس گزار 8 دسمبر تک اپنے سالانہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں۔ تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں ہو گی۔ ایف بی آر

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے ایک مرتبہ پھر تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے حتمی تاریخ 8 دسمبر 2020 تک جع کرا لیں کیونکہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ ایف بی آر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 114 کے تحت و ہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ایسے افراد جن کاسالانہ  کمرشل بجلی کا بل  5 لاکھ سے زائد ہو یا وہ افراد جن کی کاروباری آمدنی ٹیکس سال میں تین لاکھ سے تجاوز کر جائے  وہ بھی اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ چھ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار افراد کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔