Placeholder image

کسٹمز کولیکٹوریٹس 29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہے گے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفاترسوموار 29جون دو ہزار بیس کو عوام کی سہولت کے لئے را ت دس بجے اور 30 جون منگل کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کولیکٹر کسٹمز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز  کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس و ڈیوٹیز کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائےتاکہ جون کےحاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔