Placeholder image

تین ارب 80 کروڑ مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگی

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماہ جولائی میں ضبط شدہ سمگلنگ اشیاء کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ماہ جولائی میں قا بل نمایاں طور پر 3ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کو ضبط کیا گیا جن میں گٹکا ، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ، منشیات، کپٹرا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔ ماہ جولائی میں ضبط ہونے والی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔ پچھلے سال 1ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹمزنے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایا ت کی روشنی میں اور نئے چئیرمین کی لیڈرشپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں پولیس، فرنٹیر فورس، پاکستان رینجرز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے پورے ملک باالخصوص کوئٹہ ، پشاور، کراچی، لاہور اور ملتان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشنز تیز کر دئیے ہیں۔ ان آپریشنز میں سمگل شدہ اشیا ء کی فروخت و آمدورفت کو روکنا اور ذخیرہ کرنے والے گوداموں میں چھاپے شامل ہیں۔

پاکستان کسٹمز سمگلنگ کی روک تھام ، ملکی معاشی استحکام اور مقامی صنعت کے فروغ کے لئے ان آپریشنز کو جاری رکھے گی۔