Placeholder image

سعودی سفیر کی چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکس اور کسٹمز کے شعبہ میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق باہمی تعلقات پر تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے  ایک دوسرے کے بہترین تجربات کو اپنائیں گے  اور اشتراک کو وسعت دیں گے جس کے باعث دو طرفہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے سعودی سفیر کو ایف بی آر کی طرف سے ریونیو  میں اضافہ اور  ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات  کے بارے میں آگاہ کیا۔  سعودی سفیر نے ایف بی آر کا رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ہدف سے زائد ریوینواکھٹا کرنے پر چئیرمین ایف بی آر کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر سال کا مقر ر کردہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔