Placeholder image

ایف بی آر اور صوبائی ریوینیو اتھاریٹیز کا اجلاس

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تمام صوبائی ریوینیو اتھاریٹیز کے نمائیندگان کے ساتھ میٹینگ کا انعقاد کیا جس میں مشترکہ پورٹل اور سنگل ریٹرن فارم کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات دینے اور کاروبار کے لئے مزید سازگار حالات میسر کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آئی آر  لاہور احمد کمال نے مشترکہ پورٹل کی تشکیل کے بارے میں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش چیلینجز اور تجاویز پر روشنی ڈالی۔ میٹینگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی اتھاریٹیز اپنی تجاویز پندرہ ایام میں ایف بی آر کو فراہم کریں گی۔ شرکاء نے ایف بی آر کی طرف سے میٹینگ کے انعقاد کی تعریف کی اور اس طرح کی میٹینگز کو مستقبل میں جاری رکھنے کی بھی تجویز دی تاکہ ٹیکس سے متعلقہ امور کو باہمی رضامندی سے حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر ممبر آئی آر آپریشنز محمد اشفاق احمد نے صوبائی اتھاریٹیز کے شرکاء کی دلچسپی اور مثبت تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ٹیکس سے متعلقہ تکنیکی امورکو حل کرنے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس نظام کو سہل بنانا ممکن ہو گا۔