Placeholder image

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالےسے پریس کے کچھ حصے  میں چھپنے والی خبروں کی پرزور تردیدکی ہے اور وضاحت جاری کی ہے کہ ایف بی آر اصلاحات پر ایف بی آر کے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پریس میں اس حوالے سے چھپنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

ایف بی آر نے وضاحت میں مزید کہا کہ ایف بی آر کے سینئر حکام کی وزیراعظم دفتر کے متعلقہ حکام سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ایف بی آرمیں جاری اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔ مزیدواضح کیا گیا ہے  کہ ایف بی آر افسران نے مجوزہ اصلاحاتی ڈھانچہ  مسترد نہیں کیا بلکہ مشاورت کے ساتھ اس میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اصلاحات پر تسلسل سے مشاورت جاری ہے۔