Placeholder image

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات

ایف بی آر *** پریس ریلیز ***
 
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات *** ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک وفد نے منگل کے روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ وفد ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹر کے کنسلٹنٹ رابرٹو ایگلیسیاس((Roberto Iglesias) اور ٹریک اینڈ ٹریس کے ماہر سا نتیاگو کیریلو (Santiago Carrillo) پر مشتمل تھا۔ملاقات میں ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تمباکو پر ٹیکس سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں تمباکو کے سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ اور تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے حوالے سے درپیش آپریشنل چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔