فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تعلیمی اداروں میں ٹیکس آگاہی تربیتی سیشنز کو جاری رکھتے ہوئے ڈائیریکٹوریٹ آ ف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشننز کینٹ گیریثرن، وزارت دفاع کے زیر اہتمام ایف جی پوسٹ گر یجویٹ کالج برائے خواتین کشمیر روڈراولپنڈی میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
تربیتی سیشن میں طالبات کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے ذریعے ان کو ٹیکس سٹرکچر اور ٹیکس اداکرنے کی اہم ذمہ داری کو سمجھنے میں مدد ملی۔ فیٹ ونگ ایف بی آر کے افسران نے نہایت سہل انداز میں ٹیکس نظام کی وضاحت کی۔سیکریٹری فیٹ سونیا انور رانا نےپریزینٹیشن میں ایف بی آر کے سٹر کچر ، ٹیکسز کی اقسام اور ریٹرن فائلنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ طالبات کو ٹیکس آسان ایپ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ٹیکس پر آگاہی حاصل کرنے کے بعد طالبات کے درمیا ن کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیکس سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔ طالبات کے درمیان ٹیکس سے متعلق آگاہی دینے کے لئے پوسٹر مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چیف فیٹ تہمینہ عامر نے اپنے خطاب میں طالبات کو ٹیکس دینے کی اہمیت اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ طالبات اور اساتذہ نے تربیتی سیشن میں مختلف سوالات کئے جس کےچیف فیٹ تہمینہ عامرنے تسل بخش جوابات دیئے۔
کوئزاورپوسٹر مقابلہ جیتنے والی طالبات میں فیٹ ونگ کے افسران راشد رانا، عدنان اکرم باجوہ اورعالم زیب خان نے انعامات تقسیم کئے ۔ تربیتی سیشن کی تمام سرگرمیوں میں طالبات نے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔ پرنسپل کالج پروفیسردر شہوار طارق نے ایف بی آر کی ٹیم کا طالبات کو اہم قومی اہمیت کے موضوع پر آگاہی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں چیف فیٹ نے پرنسپل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔