Placeholder image

راولپنڈی کے کالجز میں ٹیکس سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تعلیمی اداروں میں ٹیکس آگاہی تربیتی سیشنز کو جاری رکھتے ہوئے ڈائیریکٹوریٹ آ ف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشننز کینٹ گیریثرن، وزارت دفاع کے زیر اہتمام ایف جی ڈگری کالج عابد مجید روڈ راولپنڈی اور ایف جی قائد اعظم کالج چکلالہ راولپنڈی میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

تربیتی سیشن میں طلبہ و طالبات کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے ذریعے ان  کو ٹیکس سٹرکچر اور ٹیکس اداکرنے کی اہم ذمہ داری کو سمجھنے میں مدد ملی۔ فیٹ ونگ ایف بی آر کے افسران نے نہایت سہل انداز میں ٹیکس نظام کی وضاحت کی۔سیکریٹری فیٹ عالم زیب خان نےپریزینٹیشن میں ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے لئےاٹھائے گئے  سہولتی اقداما ت پر بھی روشنی ڈالی۔ طلبہ کو ٹیکس آسان ایپ  اور ٹیکس فائلنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ٹیکس پر آگاہی حاصل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کے درمیا ن کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیکس سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔ تربیتی سیشن میں ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ و طالبات نے ٹیکس فائلنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ طلبہ و طالبات کو ٹیکس چوری کے معیشت پر مفی اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔

 چیف فیٹ تہمینہ عامر نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو ٹیکس دینے کی اہمیت اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے  نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ طلبہ  و طالبات اور اساتذہ نے تربیتی سیشن میں مختلف سوالات کئے جس کےچیف فیٹ تہمینہ عامرنے تسل بخش جوابات دیئے۔

کوئز مقابلہ جیتنے والے طلبہ و طالبات میں  فیٹ ونگ کے افسران  راشد رانا، عدنان اکرم باجوہ اورسونیا انور رانا نے انعامات تقسیم کئے ۔ تربیتی سیشن کی تمام سرگرمیوں میں طلبہ نے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔ پرنسپل ایف جی ڈگری کالج عابد مجید روڈ راولپنڈی پروفیسر عذرا کریم اور پرنسپل ایف جی قائد اعظم کالج چکلالہ راولپنڈی محمد عرفان خان نے ایف بی آر کی ٹیم کا طلبہ و طالبات  کو اہم قومی اہمیت کے موضوع پر آگاہی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں چیف فیٹ نے دونوں کالجز کے پرنسپلز کو یادگاری شیلڈز پیش کی۔