Placeholder image

ڈائیریکٹوریٹ انٹیلی جنس انوسٹی گیشن آئی آر کے ملک گیر آپریشنز جاری

ڈائیریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر حیدر آباد نے مصدقہ اطلاع پر سائیٹ کوٹری میں واقع گودا، کاغذ اور پیپر بورڈ بنانے والے مینو فیکچرنگ یونٹ میں چھاپہ مارا۔ مینو فیکچرنگ یونٹ نے بجلی کے اخراجات کی مد میں 7 کروڑ 49 لاکھ61 ہزار برائے ٹیکس سال 2019 کے لئے کلیم دائر کیا تھاجبکہ فروخت 17 کروڑ 69 لاکھ 44 ہزار ظاہر کی جو کہ بجلی کے استعمال کے حساب سے بہت کم تھی۔ ڈائیریکٹوریٹ کی ٹیم نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جس سے پتہ چلا کہ 500 ملین کی فروخت کم ظاہر کی گئی ہے تاکہ ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے۔ ریکارڈ قبضے میں لے کر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ڈایریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر ملتان نے نقشبند فوڈز نامی مینو فیکچرنگ یونٹ ملتان میں چھاپہ مارا۔ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ مینو فیکچرنگ یونٹ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ 30 ملین کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک اور آپریشن میں ڈائیریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن حیدر آبادکے انفورسمنٹ سکواڈ نے ضلع عمر کوٹ میں واقع سیگریٹ ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ مارا اور 253 غیر قانونی سیگریٹس کے کارٹن مالیت 70 لاکھ قبضے میں لے لئے۔ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔