Placeholder image

ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ایک روزہ حفظان صحت سے متعلق سیشن کا انعقاد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے فیٹ ونگ نے جاری کرونا وبا کے تناظر میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ایک روزہ حفظان صحت سے متعلقہ سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کے انعقاد کا مقصد یہ تھا کہ ایف بی آر کے افسران و اہلکاروں کو مختلف وبائی امراض سے مقابلہ کرنے کے لئے ضروری انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ اس سلسلے میں ملک کی معروف کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے افسران و اہلکاروں کو وبائی امراض سے نمٹنےاور قوت مدافعت بڑحانے کے لئے بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں جامع لیکچر دیا۔ اس موقع پر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کے اختتام پر ایڈوانسڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کی طرف سے مفت لیبارٹری پوائینٹ بھی لگایا گیا جس میں کووڈ-19، بلڈ کولیسٹرول اور شوگر کے مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت دی گئی۔ افسران و اہلکاروں میں ملٹی وٹامنز بھی تقسیم کئے گئے۔

سیشن کے اختتام پر ممبرفیٹ سید ندیم حسین رضوی نے ڈاکٹر طاہرہ شاہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیشن کے انعقاد سے صحت سے متعلق نہایت اہم معلومات کا افسران و اہلکاروں کو پتہ چلا ہے جو کہ موجودہ حالات میں صحت کے نکتہ نظر سے بہت مفید ثابت ہو گا۔ ممبر فیٹ نے ڈاکٹر طاہرہ شاہد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ممبر انتظامیہ بختیار محمد نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی  نے سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرہ شاہد سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔