Placeholder image

ایف بی آر نے آر ٹی او فیصل آبادکے تین ملازمین برطرف کر دیئے

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد میں تعینات تین ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے برطرفی کے احکمات ان ملازمین کے خلاف انکوائر ی کے بعد اعتراف جرم کرنے پر کئے ہیں ۔تینوں  ملازمین کو آفیشل مس کنڈکٹ   ثابت ہونے پر قواعد کے مطابق برطرف کیا گیا ہے۔  ان  ملازمین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج تھی۔ بر طرف ہونے والے ملازمین میں عابد اقبال (یو ڈی سی جھنگ زون)، جاوید مسیح (نوٹس سرور) اور منظور قادر (چوکیدار) شامل ہیں۔جبکہ ایک اور ملازم اسلم پرویز (چوکیدار) کو تین ماہ کے لئے معطل کیا ہوا ہے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے ایک اور نوٹیفیکیشن  کے ذریعے اپریزنگ افسر سید محمد سلمان بخاری ، ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ گوادر اور مقبول احمد آئی آر او ، ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد کو بھی تین ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکمات  جاری کئے ہیں۔