Placeholder image

ایف بی آر کی ضابطہ خلاف ورزی پر افسران و ملازمین کی معطلی کے احکمات

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نوٹیفیکیشنز اور آفس آرڈر کے تحت فہد فیضان خان اسسٹنٹ کمشنر آئی آر، لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد سمیت پاکستان کسٹمز گریڈ 16 کے 24 افسران اور 17 سٹاف ملازمین  کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکمات جاری کئے ہیں۔ ان معطل ہونے والے افسران و سٹاف کا تعلق  ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، گوادر کراچی اور ڈائیریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور سے ہے۔