Placeholder image

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی/ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی بھاری مقدار تلف کر دی۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی/ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی بھاری مقدار تلف کر دی۔
***
ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی، سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی بھاری مقدار تلف کر دی جس کی مالیت تقریباً 194 ملین روپے ہے۔ ان سگریٹس پر 141 ملین روپے کی ڈیوٹی واجب الادا تھی۔
 
ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے جمعرات کے روز چک بیلی خان روڈ پر غیر قانونی، سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے 2585  پیکرایٹس کو تلف کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی تہمینہ عامر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندوں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران بھی شریک ہوئے۔
 
اس موقع پر شرکاء کو غیر قانونی تمباکو اور اس کی مصنوعات کو قانون کے تحت ضبط کرنے سے لے کر حتمی طور پر تلف کرنے کے مراحل کے بارے میں بتایا گیا۔ تمام معزز مہمانوں نے مشترکہ طور پر غیرقانونی سگریٹس کو نذر آتش کرکے تلف کیا۔