Placeholder image

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرکی طرف سے ای کچہری کا انعقاد۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
  ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرکی طرف سے ای کچہری کا انعقاد۔
***
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے پیر کے روز ٹیکس دہندگان کے مسائل سننے اور اُن کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا۔ای کچہری ٹیکس دہندگان کو اپنے مسائل براہ راست چیئرمین ایف بی آر تک پہنچانے اور ٹیکس سے متعلق خدمات کے حوالے سے اپنی تجاویز دینے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
 
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان سے براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور اُن کی شکایات اور تجاویز سنیں۔چیئرمین نے ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔اُنہوں نے ٹیکس دہندگان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ٹیکس کے حوالے سے اپنے مسائل کے حل کے لئے قریبی ریجنل ٹیکس آفس  کا دورہ کریں۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی طرف سے دی گئی تجاویز کو سراہا اوراُنہیں یقین دلایا کہ اُن کی قیمتی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایف بی آرٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا کر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں ٹیکس کلچر اور کمپلائنس کو فروغ دیا جا سکے۔
 
چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے ای کچہری کا انعقاد ٹیکس دہندگان کو اپنی شکایات کے ازالے کے لئے چیئرمین سے براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے پہلے ہی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکس دہندگان کے ٹیکس سے متعلق تحفظات کو بروقت دور کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔