Placeholder image

ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخی کھیپ ضبط کرلی۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخی کھیپ ضبط کرلی۔
***
ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخ میں سب سے بڑی کھیپ ضبط کرلی۔آر ٹی او کی ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیم نے یارحسین، ضلع صوابی کے علاقہ میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کے 1869 پیکرائٹس (18690000 سٹکس) ضبط کر لئے جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 162.6 ملین روپے ہے۔
 
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر نے اس تاریخی کامیابی اور بروقت کاروائی پر ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی کارکردگی کو سراہا ہے۔